• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ٹریفک وارڈن نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سینئر ٹریفک وارڈن نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی،سینئر ٹریفک وارڈن راجہ ہمایوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روک کرکاغذات طلب کئے جوموٹر سائیکل کے کاغذات پیش نہ کر سکا،اس دوران موٹرسائیکل کے کوائف چیک کئے گئے توریکارڈ سے معلوم ہواکہ مذکورہ موٹرسائیکل تھانہ وارث خان کے علاقہ سے چوری شدہ ہے اور اسکی چوری کامقدمہ متعلقہ تھانہ میں درج ہے ، جس پر سینئر ٹریفک وارڈن راجہ ہمایوں نے موٹرسائیکل سوار کو موٹر سائیکل سمیت تھانہ وارث خان کے حوالے کردیا۔