• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ زہرا قتل کیس ؛ مقتولہ کے والد اسد عباس شاہ کا بیان ریکارڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان محسن علی خان نے ہفتہ کےروز سیدہ ثانیہ زہرا قتل کیس کے حوالے سے مقتولہ کے والد اور مقدمہ کے مدعی سید اسد عباس شاہ کا بیان ریکارڈ کیا اور ملزمان کے وکیل مہر شاہ نے ان کے بیان پر جرح کی ۔فاضل عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت تمام کارروائی بھی مکمل کرلی ۔ گزشتہ روز جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ محمد صہیب سابق ایس ایس پی ( ایڈمن)سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سمیت استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل ہو گئی تھی۔
ملتان سے مزید