• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فخر جہان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیرِ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے بونیر میں ڈگر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے علاج ومعالجے کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے نئے زیر تعمیر حصے کا بھی جائزہ لیا اور ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال ذمہ داروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتِ خیبر پختونخوا عوامی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کیساتھ عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
پشاور سے مزید