• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقے توردرہ میں کھلی کچہری

پشاور (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیر نگرانی دور افتادہ علاقے توردرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد را، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ارشاد علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (تیراہ) عصمت اللہ، تحصیلدار باڑہ داود آفریدی اور تحصیل دار تیراہ محمد شباب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تحصیل تیراہ کے قوم زخہ خیل، برقمبر خیل، کمرخیل، قوم سپاہ، کوکی خیل کے علاقائی مشران اور بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کرکے اپنے مسائل، آراء اور تجاویز سے افسران بالا کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے کھلی کچہری میں تمام تر عوامی مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کے ذریعے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔
پشاور سے مزید