• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور (اے پی پی):صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کینٹ نمبر 1 (شہید مبین) میں کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) سید بشارت حسین سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، تاجر برادری، عوامی نمائندگان، اقلیتی برادری اور عوامی نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے قبل علاقے میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو اطلاع دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔ کچہری کے دوران لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیے جن میں بجلی و گیس کے مسائل، صفائی، تجاوزات، ٹریفک، سکولوں و ہسپتالوں کے امور، سرکاری محکموں کی عدم توجہی اور دیگر علاقائی مسائل شامل تھے۔ شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو موقع پر ہی سنا گیا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ تمام شکایات کا فوری حل یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ فراہم کریں۔شرکا نے ضلعی انتظامیہ کے اس عوامی خدمت کے اقدام کو سراہا اور کھلی کچہری کے ذریعے مسائل کے براہ راست حل کے سلسلے کو جاری رکھنے کی درخواست کی۔
پشاور سے مزید