• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں میں تشدد، بدسلوکی،قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے، شاندانہ گلزار

پشاور (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ میرے حلقے کے بڈھ بیر پولیس سٹیشن میں ایک نوجوان کوقتل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ تھانہ ہے جس کے خلاف میں نے احتجاج کیا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ میں نے آئی جی کو درجنوں بار ان بھیانک پولیس افسران کیخلاف آگاہ بھی کیا۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ اسی گھناؤنے تشدد کی وجہ سے میں نے اپنی آواز اٹھائی، تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے۔
پشاور سے مزید