• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں آئینی ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو پھر وکلاء سڑکوں پر ہونگے

پشاور (نیوز رپورٹر)ملگری وکیلان اور جمعیت لائرز فورم نے خبیرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں صوبائی حکمران جماعت پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام حربے ناکام ثابت ہوئے اور خبردار کیا ہے کہ اگر 27ویں آئینی ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو پھر وکلاء سڑکوں پر ہونگے۔ گزشتہ روز ملگری وکیلان کے صوبائی صدر رفیق مہمند اور جمعیت لائرز فورم کے صوبائی صدر جلال الدین ایڈوکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ممبر کے پی بار احمد فاروق خٹک، صدر پشاور ہائیکورٹ بار امین الرحمان یوسفزئی، نائب صدر سپریم کورٹ بار فضل شاہ مہمند، طارق افغان سمیت دونوں فورمز کے عہدیدار موجود تھے۔ ملگری وکیلان کے صدر رفیق مہمند نے کہا کہ جمیعت لائرز فورم نے ہمیں سپورٹ کیا ہے، اس پر شکر گزار یے، ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لئے ہم جدوجہد کریں گے، ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے اکٹھے تحریک چلائیں گے، بار کونسل کے الیکشن میں ریٹرنگ افسر کا کردار انتہائی افسوناک تھا، الیکشن سے دو تین دن پہلے صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے بار ایسوسی ایشنز میں تقسیم کئے، یہ وکلاء کو بکاؤ مال سمجھ رہے تھے، اور وکلاء نے یہ غلط ثابت کیا۔ بار کونسل الیکشن میں خود بھی امیدوار تھا، الیکشن رزلٹ میں ٹاپ پر رہا، اور پھر بعد میں میرے ووٹ کو کم کیا گیا، گھر پہنچ گیا تو مجھے کال آئی اور کہا گیا کہ آپ کے ووٹ تو کم ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر رات کے وقت بار کونسل میں بیٹھ کر کسی کو کامیاب اور کسی کو ناکام قرار دے رہے تھے۔ ریٹرننگ آفیسر اور پریزائیڈنگ آفیسر کے خلاف کارروائی کے لئے بھی درخواست دینگے۔ کرک میں ملگری وکیلان کے امیدوار احمد فاروق کے مقابلے میں جو امیدوار تھا وہ سب کا امیدوار تھا۔ ملگری وکیلان کے امیدوار احمد فاروق حٹک کو ہرانے کے لئے یہ سب اکٹھے ہوئے، لیکن پھر بھی ان کو شکست ہوئی۔ صدر جمیعت لائرز فورم جلال الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بار کونسل کے انتخابات میں وکلاء نے اپنے نمائندے منتخب گئے ہیں ۔بار کونسل میں ملگری وکیلان نے 12 سیٹیں جیت کر واضح برتری حاصل کی ہے، جمیعت لائرز فورم نے تین سیٹیں جیتی ہے, جمیعت لائرز فورم ملگری وکیلان کے ساتھ اتحاد میں رہے گی، آئین کی بالادستی کے لئے ہم اکٹھے جہدوجہد کریں گے، وکلاء کے مفادات کا ہر لحاظ سے تحفظ کریں گے، کرک میں احمد فاروق حٹک کو شکست دینے کے لئے وفاقی حکومت نے پیسہ استعمال کیا۔ ممبر خیبرپختونخوا بار کونسل احمد فاروق حٹک ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمیعت لائرز فورم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بار کونسل میں ہم نے جو کردار ادا کیا، اس وجہ سے ہمیں جمعیت لائرز فورم نے سپورٹ کیا۔
پشاور سے مزید