• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے ، پروفیسر غزالہ یاسمین

پشاور (لیڈی رپورٹر )ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر غزالہ یاسمین نے خواتین کسانوں کی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں خواتین کا کردار نہایت بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس ورکشاپ کا مقصد انہیں جدید، پائیدار اور موسمیاتی موافق کھیتی باڑی کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین ملکی غذائی تحفظ، زرعی پیداوار اور معاشی استحکام میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، اس لیے ان کی تکنیکی تربیت اور بااختیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام منتظمین، متعلقہ اداروں اور یو این ویمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ پروگرام ممکن ہوا۔تقریب سے رائل تھائی ایمبیسی کے سفیر رونگ ووڈھی ویرا بُتر نے بھی خطاب کیا۔ ان کے ساتھ ایمبیسی کی مس کمولوان سری پوسل (منسٹر-کونسلر)، مسٹر چونناکانت لرتستت (سیکنڈ سیکرٹری) اور پروٹوکول آفیسر مظہر رفیق سنجرانی شریک تھے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ دونوں ممالک میں زراعت معاشی ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہے اور خواتین اس شعبے کی اصل قوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو زمین کی ملکیت، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی، مناسب مارکیٹنگ مواقع اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے ان کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید