• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی کا فوٹوگرافر جنید خان کے چچا کے انتقال پر اظہا رافسوس

پشاور (اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ولی باغ کے فوٹوگرافر جنید خان کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ایمل ولی خان نے کہا کہ مرحوم حاجی نوار خان ایک نیک سیرت اور بااخلاق انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کے دکھ درد میں ساتھ دیا، وہ اپنی بردباری اور خلوص کے باعث علاقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ایمل ولی خان نے جنید خان اور ان کے تمام اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔
پشاور سے مزید