• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے آسان طریقے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی بہت سے لوگوں کی جلد خشک، سخت اور کھردری ہو جاتی ہے۔

درجہ حرارت اور نمی میں کمی جلد کے خشک ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن مسئلہ صرف ٹھنڈی ہوا سے زیادہ پیچیدہ ہے۔

سردیوں میں جلد خشک کیوں ہو جاتی ہے؟

سردیوں میں جلد کے خشک ہونے کی وجہ کو سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ انسان کی جلد کی ساخت کیسی ہوتی ہے؟

انسان کی جلد کی تین اہم تہیں ہوتی ہیں، جلد کی اندرونی تہہ میں چربی ہوتی ہے جو توانائی کو ذخیرہ کرنے میں مدد کرتی ہے، درمیانی تہہ’ ڈرمس‘ کہلاتی ہے جہاں خون کی نالیاں، اعصاب، پسینے کے غدود اور بالوں کی جڑیں پائی جاتی ہیں اور جلد کے اوپر موجود تہہ ’ایپی ڈرمس‘ کہلاتی ہے جو کہ جلد کی اہم حفاظتی ڈھال ہے اور  یہی وہ جگہ ہے جہاں خشکی ہوتی ہے۔

’ایپی ڈرمس‘ خلیات کی کئی تہوں سے بنی ہے، زندہ خلیے ایپی ڈرمس کے نچلے حصے سے اٹھتے ہیں اور پھر مرنے کے بعد سطح سے بہہ جاتے ہیں۔ اس قدرتی عمل سے مہینے میں تقریباً ایک بار جلد کی تجدید ہوتی ہے۔

جب ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تو جلد کی سطح سے نمی تیزی سے بخارات بن جاتی ہے اور  یہ عمل ہائیڈریشن کی کمی کا باعث بنتا ہے اور پھر جلد سخت اور کھردری محسوس ہوتی ہے۔ 

اس کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی بھی جلد کے خشک ہونے کی وجہ ہے اس لیے انڈور ہیٹنگ اور گرم پانی کے زیادہ استعمل سے بھی جلد کا قدرتی تیل ختم  ہو سکتا ہے جس سے خشکی بڑھ جاتی ہے۔

جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے آسان طریقے

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے چند آسان طریقے درج ذیل ہیں۔

1- نیم گرم پانی کا استعمال کریں، زیادہ گرم پانی سے نہانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے جلد خشک ہو سکتی ہے۔

2- زیادہ دیر تک نہانے سے بھی گریز کریں کیونکہ پانی میں زیادہ وقت گزارنے سے بھی جلد میں موجود قدرتی تیل نکل جاتا ہے اور جلد خشک ہونے لگتی ہے۔

3- نہانے کے فوراً بعد موئسچرائزر لگائیں، اس سے جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

4- گھر کے اندر ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں، یہ برقی آلہ ہوا میں نمی بڑھاتا ہے، جس سے جلد کو خشک ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

صحت سے مزید