27ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا۔
27ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشری سے متعلق مزید ترمیم کا امکان ہے، آرٹیکل 6 میں آئین معطل کرنے اور اس سے کھلواڑ کو سنگین غداری قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تیکنیکی غلطی نہیں، قومی اسمبلی کے ایوان نے دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی، آج قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ ہو جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں 27ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشری سے متعلق مزید ترمیم کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال اور دیگر امور پر غور ہو گا۔