وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلیہ سائنس کی سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو جامعہ کراچی کی ڈین آف سائنس مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس تقرری کا محکمۂ بورڈ و جامعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر بلقیس گل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان مرحوم کی اہلیہ ہیں، وہ اپنی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2028ء تک ڈین آف سائنس رہیں گی۔