• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیا بچن فوٹو گرافرز پر برہم، قہر آلود نظروں سے دیکھا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن گزشتہ روز اپنی بیٹی شویتا کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو وہاں موجود پاپارازی (فوٹوگرافرز) کو دیکھ سخت ناراض ہوئیں اور انھیں قہر آلود نظروں دیکھا۔

یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب وہ بدھ کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو فوٹوگرافرز کو کیمرے لیے اپنے اردگرد تصویریں کھینچنے کے لیے دوڑتے دیکھا، جس پر وہ ناراض ہو گئیں۔

سفید لباس میں ملبوس ماسک لگائے 77 سالہ جیا بچن جب مذکورہ بالا تقریب میں پہنچیں فوٹوگرافرز ان کی جانب لپکے، تاہم وہ چلتی رہیں اور اپنے اردگرد شور کی آواز کو نظر انداز کیا۔ 

پھر اچانک رک کر انھوں نے چند لمحوں تک انتہائی قہر آلود نگاہوں سے فوٹوگرافرز کو گھورا۔

اس دوران ان کی بیٹی شویتا یہ منظر دیکھ رہی تھیں جس کے بعد انھوں نے والدہ کا ہاتھ پکڑا اور انھیں لیکر آگے بڑھ گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید