• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر کشمیری برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: فرحت میر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 آزاد کشمیر کے سابق سینئر بیوروکریٹ فرحت میر کے اعزاز میں لوٹن کی معروف شخصیت لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں لوٹن کے سابق میئر راجہ وحید اکبر نے بھی بطور خاص شرکت کی۔

تقریب کے دوران فرحت میر نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر مؤثر طریقے سے اٹھانے پر برطانوی کشمیری کمیونٹی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کی تحریک کو ہر صورت جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی کشمیری ڈائسپورا بلا مبالغہ بے لوث مسئلہ کشمیر سفارتی سطح پر اٹھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

اس موقع پر آزاد کشمیر میں مختلف سطحوں پر فرحت میر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا گیا۔

 لوٹن کونسل میں کشمیری برادری کی شناخت اور نمائندگی کے حوالے سے ماضی میں راجہ وحید اکبر کی قابلِ ستائش خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔

 یہ تقریب باوقار انداز میں منعقد ہوئی اور شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے جذبے کو مزید تقویت بخشی۔

 لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ اور ان کے صاحبزادے یاسر چوہدری نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید