• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا دھرمیندر سے گہری محبت و عقیدت کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے بھائی جان اور اسٹار اداکار سلمان خان نے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی عیادت کے بعد، اُن سے گہری محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سلمان خان نے کہا کہ دھرمیندر میرے لیے والد کی حیثیت رکھتے ہیں، میں اُن کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری فٹنس کی بڑی انسپیریشن دھرمیندر ہیں، پرامید ہوں وہ جلد صحت مند ہوکر بالی ووڈ میں واپس لوٹیں گے۔

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے یہ بھی کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا، اُس وقت 2 یا 3 لوگ ہی بڑے تھے اور ان میں سب سے آگے دھرم جی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات تو یہ ہے کہ وہ میرے والدکی حیثیت رکھتے ہیں، میں اُن سے محبت کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ وہ جلد واپس آجائیں گے۔

سلمان خان اس موقع قطر میں ہیں، وہ ممبئی کے اسپتال میں دھرمیندر کی عیادت کے بعد یہاں پہنچے تھے، اس موقع پر بالی ووڈ اسٹار نے لیجنڈ اداکار کے لیے نعرے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دھرمیندر بھی سلمان خان کو بہت ہی محبت سے ’بیٹا‘ کہہ کر بلاتے ہیں، وہ ایک موقع پر کہہ چکے ہیں کہ میری زندگی پر کوئی فلم بنی تو سلمان خان بہترین انتخاب ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید