• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن امپاورمنٹ پالیسی پر کام کا آغاز کر دیا گیا

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے 2025-26ء ویمن امپاورمنٹ پالیسی پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سےخیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (KPCSW) کی چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس کی زیرِصدارت خیبر پختونخوا ویمن امپاورمنٹ پالیسی 2017 کے نفاذ اور آئندہ ویمن امپاورمنٹ پالیسی 2025-26 کی تیاری کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس کا مقصد خیبر پختونخوا ویمن امپاورمنٹ پالیسی 2017 کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لینا، مختلف محکموں کی پیش رفت رپورٹوں کا تجزیہ کرنا، صنفی مساوات میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور آئندہ 2025-26 پالیسی کے لیے سفارشات مرتب کرنا تھا۔
پشاور سے مزید