پشاور (اے پی پی)تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کارروائی کے دوران سواریوں کی گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل پشاور واجد شاہ خان کی نگرانی میں قائم مقام ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر جمال شاہ نے خفیہ اطلاع پردیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زنگلی چیک پوسٹ پر اسلحہ سمگلر سیدان شیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول اور میگزینز برآمد کرلیے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔