• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آ باد پولیس کے بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے،جاوید اقبال اورکزئی

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقہ مومن ٹاؤن کے رہائشی سابق کونسلر جاوید اقبال اورکزئی ولد گلاب جان نےایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی محمد طاہر کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پولیس ہمیں بے جا تنگ کر رہی ہے۔فقیر اباد پولیس وارث خان نامی شخص کے کہنے پر ہمارے گھر آ کر ہمیں بے جا تنگ کر رہی ہے میں اور میرا بھائی اجمیر گل کاہمارے بھائی محمد طاہر کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مقامی پولیس نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بھائی محمد طاہرعرصہ دراز سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔انہوں نے انسپکٹر جنرل اف پولیس، سی سی پی او پشاوراور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فقیر اباد پولیس کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی جانب سے ہمیں بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ ہم شریف شہری ہیں۔ میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر علاقہ مومن ٹاؤن کا کونسلر بھی رہ چکا ہوں اور علاقے کے لوگوں کی اب بھی خدمت کر رہا ہوں۔
پشاور سے مزید