پشاور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنااللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل شاہ عالم کے مختلف علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، سرکاری نرخوں پر فروخت پر عمل درآمد اور حفاظتی آلات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق معائنے کے دوران فلنگ سٹیشنوں میں سرکاری نرخوں پر فراہمی اور آلات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔