پشاور(اے پی پی)پشاورکےعلاقہ چمکنی خلیج آباد نمبر 2 میں چھ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ترجمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق بچے کے ڈوبنے کی اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر پیشہ وارانہ طریقے سے سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہر سے بچے کی نعش نکال لی ۔ 6 سالہ بچے کی شناخت الحاج ولد مثال خان کے نام سے ہوئ ہے۔ ریسکیو 1122پشاورکی ٹیم نے ضروری کاروائ مکمل ہونے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔