پشاور(جنگ نیوز)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ ملک شفیع نے زمین کی فرد کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے فرد جاری کرنے کے احکامات دیٔے تھے، حلقہ پٹواری ایک سال سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فرد جاری نہیں کر سکا۔ کمیشن نے پٹواری کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ حلقہ پٹواری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ انکاابھی مذکورہ علاقے میں تبادلہ ہوا ہے۔ کمیشن نے ڈی سی پشاور کو سابقہ پٹواری کے خلاف تادیبی کارروائی کر کے ایک مہینے کے اندر کمیشن کو آگاہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سوات سے خالدہ نامی خاتون نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے ڈی پی او سوات کو شہری کو سننے اور مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔