• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پریس کلب ہوپ رمضان اسپورٹس گالا، 6 میچوں کا فیصلہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)پشاور پریس کلب میں ہوپ رمضان اسپورٹس گالا کے نام سے جاری کھیلوں کا میلے میں چوتھے روز چھ مقابلوں کا انعقاد ہوالڈو کے مقابلوں میں نسرین جبین ،علیشہ امجد ،عالمزیب اعوان ،عدیل احمد، عاقب جاوید ،ارشد ارباب ،اسفندیار انجم ،فرحان بشیر، شاہ نواز ،قاری گل رحمان ،حسن علی، ہارون الرشید، حیات خان ،عمران ایاز، کامران علی، خیرالرحمان ،خرم جمیل ،ایم منیر ،ملک عامر ،عادل زادہ ،محسن علی ،محمد علی، نادر خواجہ ،نبی جان ،ناصرنعیم ،نعیم بابر،رسول داوڑ، سفیر احمد، فیضان حسین، سجاد حسین ،عبدالرزاق اورعامر ریاض نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شکیل صدیقی اور شکیل غالب ،بلال آفریدی اور شاہ فیصل ،نیاز علی اور کاشف عارف ،عالمگیر خان اور عارف یوسفزئی ،خیر الرحمان اور شاہد رسول پر مشتمل ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دی۔ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میںذوالفقار علی شاہ ،اعجاز احمد اور عابد خان نے کامیابی سمیٹی۔ سنوکر کے مقابلوں میں مدثرزیب ،شہزاد رشید ،طیب عثمان ،قاری ضیا،مشرف علی ،زیشان لیاقت اور عمر قیوم نے اپنے میچز جیت لیے۔کیرم بورڈکے مقابلوں میں شہزاد احمد ،بصیر اقبال، صاحبزادہ گل ،مدثر زیب، محمد سعد ،عمران ایاز، ریاض شاہد، شہزادہ فہد، ذوالفقار احمد، اجمل خان ،ہارون الرشید ،قاری گل رحمان اور ارسلان ٹکر نے کامیابی حاصل کی ۔شطرنج کے مقابلوں میں عارف یوسفزئی ،کلیم قریشی اور عدنان خان فاتح قرار پائے۔
پشاور سے مزید