پشاور(لیڈی رپورٹر )یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کی گذشتہ پانچ دنو ں ہڑتال جاری ہے جبکہ گزشتہ روزکیپپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشز کی عدم ادائیگی کے خلاف چارسدہ روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے ʼچارسدہ روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا ʼʼتنخواہ اور پنشنز کیلئے شد ید نعرہ بازی کی اورتنخواہ اوپنشز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک تنخواہیں اور پنشنز جاری نہیں ہوگی تب تک احتجاج اور دھرنا جاری رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق یو نائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک نویدʼ ٹی ایم ایز پشاور کے سرپرست اعلی بلال احمد،جنرل سیکرٹری سید وقار علی شاہ اور دیگر عہدیداروں اور ملازمین کے ہمراہ کیپٹل میٹروپولیٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیاملازمین کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفس میں جمع ہوئے اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔