پشاور (اے پی پی):ملاکنڈ بٹخیلہ کے علاقے اماندرہ میں ڈرائیور سے موٹرکار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122ملاکنڈکے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مزید علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کر دیا ۔زخمیوں کی شناخت حسین ، امیر سیاب سکنہ لوئر دیر اور فیضان بٹ سکنہ پنجاب کےناموں سے ہوئی ہیں۔