واشنگٹن (جنگ نیوز)ایپسٹین فائلز کی ممکنہ عوامی ریلیز،ٹرمپ پریشان، کانگریس اور امریکی سیاست میں نئی کشیدگی، ایپسٹین فائلز کی ریلیز کے لیے ہاؤس میں 218دستخط مکمل، ڈسچارج پٹیشن کامیاب، بل پر ووٹنگ لازمی کرنا ہوگی، بل کے مطابق تمام غیر خفیہ دستاویزات، ای میلز، تحقیقات ، فلائٹ لاگز، سفری معلومات اور ممکنہ روابط عام کرنا ہونگے، صدرٹرمپ صورتحال سے پریشان ہیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کانگریس اس وقت سرکاری شٹ ڈاؤن ختم کرنے پر توجہ دے ، ایپسٹین معاملے کو نہ چھیڑے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں جیفری ایپسٹین سے متعلق ریکارڈ کو عام کرنے کے لیے بنائے گئے ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ نے اہم پیش رفت کی ہے۔ ڈیموکریٹس اور چند ریپبلکن ارکان نے 218 دستخط مکمل کرکے ایک ڈسچارج پٹیشن کامیاب کر لی، جس کے بعد ایوان میں اس بل پر لازمی ووٹنگ ہوگی۔