• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن نے زندگی کا خوفناک ترین تجربہ بتادیا

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اجے دیوگن نے موت کو قریب سے دیکھنے کا  واقعہ بیان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار نے اپنی زندگی کا خوفناک ترین تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اداکار نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے سامنے ایک شخص کو اسکائی ڈائیونگ کے دوران مرتے دیکھا، چند سیکنڈ بعد ہی چھلانگ لگانے کی میری باری تھی۔

اجے دیوگن نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں بغیر کسی پریکٹس کے اسکائی ڈائیونگ کرنے والا تھا، لیکن میری جمپ سے چند لمحے قبل پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث میری آنکھوں کے سامنے ایک پروفیشنل کی موت ہوگئی۔

انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا اور مزید کہا کہ وہ علاقہ اسکائی زون کے طور پر جانا جاتا ہے، اس واقعے کے باوجود میں نے اہم دستاویز پر دستخط کیے اور خطرات کی مکمل ذمے داری قبول کی اور اسٹنٹ کیا۔

اجے دیوگن نے اسی مقام پر ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈوڈی کیپریو کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی بیان کیا، جس میں اداکار کی جان اُن کے انسٹرکٹر نے چھلانگ لگا کر بچائی تھی۔

اجے دیوگن بالی ووڈ میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہنچان رکھتے ہیں، اُن کے والد ویرو دیوگن تھے، جو شہرہ آفاق ایکشن ڈائریکٹر تھے۔

بالی ووڈ اداکار کی وجہ شہرت 1991 کی فلم پھول اور کانٹے کی انٹری رہی، جس میں وہ 2 موٹر سائیکلوں پر سپلٹ کرکے نمودار ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید