لاہور ( جنرل رپورٹر ) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 23 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین جناح ہسپتال بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ڈاکٹر زاہد پرویز، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وسیم، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ہ فیکلٹی ممبران، فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی نے بیسٹ گریجویٹ و دیگر نمایاں گریجویٹس کو گولڈ و سلور میڈلز اور ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ڈاکٹر گوہر اعجاز، پروفیسر طیبہ وسیم و دیگر نے فریش گریجوایٹس سے خطاب بھی کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیلئے شعبہ صحت میں بہتری اولین ترجیح ہے۔