تہران (اے ایف پی)ایران نے خلیج میں تیل بردار ٹینکر ضبط کرنے کی تصدیق کر دی۔ اسلامی انقلاب گارڈکورنے تالارا ٹینکر کو عدالتی حکم پر ضبط کیا،جو امارات سےآبنائے ہرمزکے راستے سنگاپور جا رہا تھا ۔ ایران کے اسلامی انقلاب گارڈ کور (IRGC) نے خلیج میں تالارا نامی تیل بردار ٹینکر ضبط کرنے کی تصدیق کی ہے، جو عدالتی حکم کے تحت 30,000 ٹن غیر مجاز پیٹرول کیمیکلز لے کر سنگاپور جا رہا تھا۔ جہاز متحدہ عرب امارات کے اجمان سے روانہ ہوا اور ہرمز سے جنوب کی جانب گزر رہا تھا کہ اسے تین چھوٹی کشتیوں نے روکا، جس کے بعد ٹینکر نے اچانک اپنا راستہ بدلا، جبکہ امریکی نیوی اور دیگر بین الاقوامی ادارے اس واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں۔