لبنان نے فیصلہ کیا ہے کہ سرحد پر دیوار بنانے پر اسرائیل کے خلاف اقوامِ متحدہ میں شکایت درج کرائے گا۔
بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر بلیو لائن سے آگے دیوار بنانے پر شکایت درج کرائیں گے۔
بلیو لائن یو این نقشہ بندی لائن ہے جو لبنان، اسرائیل اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج 2000ء میں جنوبی لبنان سے نکل کر بلیو لائن سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔
لبنانی ایوانِ صدر کے مطابق سرحد پر اسرائیلی تعمیرات سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔
لبنانیِ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ سرحد پر اسرائیلی تعمیرات لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں۔