ملتان(سٹاف رپورٹر )آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو اور سن کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام سگریٹ نوشی کے نقصانات اور تدارک کی حکمت عملی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں کیا گیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اے آ ر آ ئی کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات کے حوالے سے آگہی دے رہے ہیں ، پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،سیمینار کے آخر میں طلباوطلبات میں آگہی مٹیریل بھی تقسیم کیا گیا ۔