• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو کے مرد اداکاروں سے متعلق بیان پر مداحوں کو تشویش

دانش تیمور جتنے خوبصورت ہیں، اتنی ہی کثرت سے مجھے ان کی ماں کا کردار دیا جاتا ہے، عتیقہ اوڈھو - فائل فوٹو
دانش تیمور جتنے خوبصورت ہیں، اتنی ہی کثرت سے مجھے ان کی ماں کا کردار دیا جاتا ہے، عتیقہ اوڈھو - فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ عتیقہ اوڈھو حالیہ دنوں مرد نوجوان اداکاروں سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

 پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عتیقہ اوڈھو ہمیشہ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اہم اداکارہ رہی ہیں اور آج کل شو کیا ڈرامہ ہے میں بطور نقّاد (critic) مختلف ڈراموں اور اداکاروں پر کھل کر رائے دے رہی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے مرد مرکزی اداکاروں خصوصاً دانش تیمور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت جاذبِ نظر اداکار ہیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دانش تیمور جتنے خوبصورت ہیں، اتنی ہی کثرت سے مجھے ان کی ماں کا کردار دیا جاتا ہے، جو ایک مضحکہ خیز تضاد ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ میں دانش کے ساتھ عمر کے فرق پر مبنی رومانوی کردار میں بطور مرکزی اداکارہ کام کرنا چاہوں گی۔

 انہوں نے بلال عباس خان کی وجاہت اور مقبولیت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہر عمر کی خاتون بلال عباس کی فین ہیں۔

عتیقہ اوڈھو معروف ڈرامہ ہم سفر میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کرچکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ آج بھی لوگ مجھے فواد خان کی ماں کہہ کر پکارتے ہیں اور اب میں فلم نیلوفر میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

عتیقہ اوڈھو کے بیانات پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ وہ کچھ عرصے سے ٹھیک بات نہیں کر رہی ہیں، عجیب و غریب تبصرے کر رہی ہیں۔

ایک اور نے کہا کہ میڈم عتیقہ، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، لوگ اسکرین پر نوجوان جوڑیاں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید