ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نےملتان میں ریسٹورنٹس، سویٹس یونٹس، ملک شاپس اور پاپڑ فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 40 کلو غیر معیاری خوراک، 300 ساشے گٹکا تلف کردیا، کارروائیاں خونی برج چوک، ایم ڈی اے چوک، گلشن مارکیٹ، باغِ حسین چوک اور چونگی نمبر 9 پر کی گئیں۔