لاہور (خالد محمود خالد) بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی خصوصی دعوت پر بنگلہ دیش کے ہم منصب میجر جنرل (ر) خلیلُ الرحمٰن 19 سے 20 نومبر کو دہلی میں منعقد ہونے والی کولمبو سکیورٹی کونکلیو کے ساتویں این ایس اے سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ فورم بھارت، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس اور بنگلہ دیش کے درمیان علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے انسداد، سمندری تحفظ اور سائبر سکیورٹی پر تعاون بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول کی جانب سے خلیلُ الرحمٰن کو خصوصی طور پر دعوت نامہ بھیجنا محض رسمی کارروائی نہیں، بلکہ اس کے پیچھے بھارت کی اسٹریٹجک پالیسی کارفرما ہے۔