اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) سابق چیئرمین سی بی آر/ ایف بی آر عبدالرّحیم علوی گزشتہ شب انتقال کر گئے۔ وہ 13 جولائی 1995 سے 28 اگست 1996 تک چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے اور اپنے دور میں محصولات کے نظام میں انتظامی بہتری اور اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی قیادت کی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔