کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چین سے نئی جدید آبدوزوں کے حصول کے بعد بھارت کو خوفزدہ ہونا چاہئے۔ چینی ساختہ نئیہانگور کلاسآبدوزیں اپنے ڈیزائن کی وجہ سے زیادہ اسٹیلتھ ( ریڈار سے چھپنے کی صلاحیت) ہے جبکہ یہ جہاز شکن میزائل بھی لانچ کرسکتی ہیں۔ امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ کے مطاب ق پاکستان کی نئی چینی ساختہ آبدوزوں میں اعلیٰ طاقت کا ہل اسٹیل اور ماڈیولر تعمیر استعمال کی گئی ہے۔ یہ کشتیاں کم صوتی لہریں اور کم آواز پیدا کرنے کی صلاحیتکے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہیں تاکہ خفیہ کاری (stealth) میں اضافہ کیا جا سکے۔ ہانگور کلاس کی ہر آبدوز پر چھ 533 ملی میٹر ٹارپیڈو ٹیوبز نصب ہیں۔ ʼنیول ٹوڈےʼ (Naval Today) کا خیال ہے کہ یہ آبدوزیں جہاز شکن کروز میزائل بھی لانچ کر سکتی ہیں۔ میگزین کے مطابق ٹریڈ پبلیکیشن نیول نیوز کا اندازہ ہے کہ ہانگور کلاس آبدوز سٹرلنگ پر مبنی ایئر-انڈیپینڈنٹ پروپلشن سسٹم استعمال کرتی ہے، جو اسے پانی کی سطح پر آئے بغیر زیادہ دیر تک زیر آب رہنے میں مدد دیتا ہے ۔