• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ، ایڈز کے مریضوں میں اضافہ 3 ماہ میں 7 مریض سامنے آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع کیماڑی خصوصاً سائٹ ایریا میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 3ماہ میں ایسے 7مریضوں کی باقاعدہ نشاندہی ہوئی ہے۔ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائٹ کے حوالے سے چند روز سے ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں، تاہم اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ جو مریض سامنے آئے ہیں ان میں 3ماہ میں ایسے 7مریضوں کی باقاعدہ نشاندہی ہوئی ہے، مگر زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ مریض ولیکا اسپتال میں علاج سے پہلے ہی اس مرض کا شکار تھے۔
اہم خبریں سے مزید