• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلائی جائینگی، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں سڑکوں پر لانے اور صوبے کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت منگل کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر اور یلو لائن، بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں یلو لائن اور ریڈ لائن کے ترقیاتی کاموں، ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر بھی آگاہی دی گئی۔ سینئر وزیر نے امید ظاہر کی کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی اور ان کے نئے روٹس بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید