• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 80 فیصد گیس میٹرز ٹمپرڈ ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی ڈرلنگ رگز کے پرفارمنس آڈ ٹ کرانے کی سفارش کردی ، اجلا س میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان میں 80 فیصدگیس میٹرز ٹمپرڈ ہیں، ایس این جی پی ایل اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مقامی گیس کی پروڈکشن اور ڈسٹریبوشن بارے مکمل اور درست اعداد وشمار نہ بتانے پر چئیرمین کمیٹی نے ناراضی کا اظہار کیا، گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس چئیرمین کمیٹی عمرفاروق کی زیرصدارت ہوا، اجلا س میں ایم ڈی ایس این جی پی ایل نےبتایاکہ کے پی میں نئے فیلڈز ملے ہیں وزیرستان اور ڈی آئی خان میں نئے فیلڈ ز دریافت ہوئے ، ایل این جی مہنگی گیس ہے ،آر ایل این جی کی امپورٹ کو کم کیا گیا ہے، ٹیکنکل اسٹڈی کے بعدایل این جی کے کارگو کم کیے ہیں ، سینٹر بلال احمد نےاستفسار کیا کہ بتایا جائے سوئی فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کتنی گیس لے رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید