کراچی (جنگ نیوز)کامران ہوگا بے نقاب یا سحر کریگی توہین عدالت کا ارتکاب؟”کیس نمبر 9“ کی تازہ قسط آج جیو پر دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ”جیو ٹی وی“ کے سنسنی خیز ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“میں ناظرین کی نظریں اب نئی قسط پر مرکوز ہیں، آیا عدالت میں کامران کا جھوٹ پکڑا جائے گا یا بینش اپنے جرأت مندانہ سوالات سے کامران کو بے نقاب کردے گی؟ یا پھر سحرکو جذبات کی وجہ سے توہینِ عدالت کا ارتکاب کرنا پڑے گا؟۔ یہ اس قسط کا سب سے اہم اور جذباتی لمحہ ثابت ہوگا؟۔