• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ پالیسی پر طلبہ کے تحفظات، پی ایم ڈی سی کا اعلیٰ سطح کونسل اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) داخلہ پالیسی پر طلبہ کے تحفظات کے حوالہ سے پی ایم ڈی سی کا اعلیٰ سطح کونسل اجلاس، عدالتی فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی، کوئی ادارہ یا امید وار استثنا نہیں پائے گا،کونسل اراکین،طلبہ کے ریلیف کیلئے تمام آپشنز پرغور، قانونی اور ادارہ جاتی نمائندوں سمیت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی خصوصی شرکت ، میڈیا رپورٹس پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اور طلبہ کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کو بخوبی سمجھتے ہوئے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 2025–26 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی کونسل اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی مدعو کے طور پر شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید