• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روزانہ چوری ہونے والی گاڑیوں کی اوسطا 320 بنتی ہیں۔

گاڑیاں چوری ہونے کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی کو قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پک کر کے چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتے ہیں۔

نئے قانون کے بعد ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے  جس پر 5 برس قید کی سزا ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید