ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں،سیفٹی ٹیموں نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز، سویٹس یونٹس اور پاپڑ فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور 32 لیٹر رینسڈ آئل، 20 کلو چائنہ نمک، 20 کلو کھلے مصالحہ جات، 150 ساشے گٹکا، 20 لیٹر ملاوٹی مشروبات تلف کردیے گئے۔