• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، اسرائیلی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید

غزہ(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید،شہدا میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شامل، اسرائیل کا حماس کی فائرنگ کے جواب میں حملہ کا دعویٰ،عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں میں تیزی، 24گھنٹوں میں 14افراد جاں بحق ،عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں۔اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے جن میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے فضائی حملے کیے۔غزہ شہری دفاع کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید