• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: ٹیلی کام گروپ سے متعلق مبینہ بدعنوانی کیس بڑی کارروائی

پیرس ( رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) فرانسیسی حکام نے ٹیلی کام گروپ Altice سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے بڑے کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے Île-de-France، کورسیکا، Var اور Vosges میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ 70 سے زائد تفتیش کاروں کی اس مشترکہ کارروائی میں 15 گھروں اور 14 کمپنیز کی تلاشی لی گئی جب کہ بینک اکاؤنٹس، نقد رقوم، لگژری گاڑیاں اور دیگر قیمتی املاک سمیت تقریباً 14 ملین یورو کے اثاثے ضبط کیے گئے۔ اس آپریشن میں فرانسیسی، پرتگالی حکام اور Eurojust نے باہمی تعاون کیا۔ فرانسیسی مالیاتی پراسیکیوٹر آفس (PNF) کے مطابق شبہ ہے کہ Altice اور چند سپلائر کمپنیوں کے درمیان ایک منظم بدعنوانی نیٹ ورک کام کرتا رہا۔

دنیا بھر سے سے مزید