• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں توانائی کے شعبے میں 30 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کرینگے، سعودی تیل کمپنی

فکراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے بدھ کو سعودی سرکاری ٹی وی پر دیے گئے بیانات میں کہا کہ سعودی عرب امریکاکے ساتھ توانائی کے شعبے میں 30 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ان کے یہ تبصرے واشنگٹن میں منعقدہ امریکا-سعودی سرمایہ کاری فورم کے دوران سامنے آئے ہیں۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے بھی امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ خلیجی ملک کے ساتھ طے پانے والے سویلین جوہری توانائی کے معاہدے میں یورینیم کی افزودگی شامل نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید