• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان نے قبل از وقت قرضہ واپس کرکے فرانس کا بجٹ خسارہ کم کر دیا

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )یونان نے قبل از وقت قرضہ واپس کرکے فرانس بجٹ خسارہ کم کر دیا،تفصیلات کے مطابق فرانس کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارہ کو دیکھتے ہوئے یونان نے 2025 میں فرانس کو €1.1 بلین قرض کی پیشگی ادائیگی کی ہے جو غیر متوقع مالی مدد کے طور پر فرانس کے لیے آئی، یہ رقم وہی قرض ہے جو یونان نے 2010 میں فرانسیسی حکومت اور یورو زون سے بیل آؤٹ حاصل کرنے کے بعد لیا تھا۔ اصل میں یہ ادائیگی 2033–2041 کے درمیان ہونی تھی مگر یونان نے اسے کافی پہلے ادا کیا۔ فرانس کی مالیاتی وزارت نے بجٹ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اس سال کچھ اخراجات منجمد کر رکھے تھے اور یونان کی یہ پیشگی ادائیگی اس خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ سینیٹ میں بجٹ کی رپورٹ پیش کرنے والے Jean-François Husson نے کہاہم اپنے یونانی دوستوں کا شکریہ ادا کر تےہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید