• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 4 ماہ میں کتنی چینی درآ مد کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے چار ماہ میں کتنی چینی درآ مد کی ؟اعداد و شمار سامنے آ گئے ۔وفاقی حکومت کواکتوبرکےایک مہینےمیں دولاکھ میٹرک ٹن سے زائدچینی درآمد کرنےمیں کامیابی ملی اوراس سےپہلےتین ماہ میں صرف اکتیس ہزاردو سو نواسی میٹرک ٹن چینی ہی درآمد کی جاسکی تھی۔رواں مالی سال کے پہلےچارماہ میں مجموعی طور پرچھتیس ارب ستانوے کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی دو لاکھ اکتیس ہزارتین سو نوے میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی۔ چینی کی درآمدکےباوجودقیمتوں میں کمی لانےکےاقدامات سود مند ثابت نہیں ہوئے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کی درآمد کرنےکی تفصیلات سامنے آگئیں،رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں31ارب62کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکی گئی جبکہ جولائی تااکتوبر2025کے دوران مجموعی طور پر2لاکھ 31ہزار 390ٹن چینی درآمد کی گئی،گذشتہ4ماہ چینی کی درآمد پر مجموعی طور پر36 ارب 97کروڑ60 لاکھ روپے لاگت آئی۔

اہم خبریں سے مزید