اسلام آباد( جنگ نیوز)روس نے پاکستان کو بھارت اور افغانستان سے تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔