ٹک ٹاک نے صارفین کی ذہنی صحت بہتر بنانے اور صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے نیا فیچر ٹائم اینڈ ویل بیئنگ Time and Well-Being متعارف کروادیا ہے۔
اس فیچر کا مقصد زیادہ اسکرولنگ سے بچانا، بہتر نیند کو فروغ دینا اور روزمرہ کی مثبت سرگرمیوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
نیا فیچر صارفین کو مختلف انٹرایکٹو ٹولز اور ریوارڈز کے ذریعے صحت مند لائف اسٹائل کی طرف مائل کرتا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے ذریعے ٹک ٹاک کا مقصد ہے کہ ذہنی سکون، مائنڈفلنیس، پروڈکٹیویٹی اور صحت مند ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال ہوسکے۔
اہم خصوصیات
افرمیشن جرنل: تقریباً 120 کارڈز پر مشتمل ڈیجیٹل جرنل جس سے صارفین اپنے روزانہ کے اہداف اور ارادے سیٹ کر سکتے ہیں۔
سُدھاؤ دینے والی آوازیں: ویووز، بارش اور وائٹ نُوائز جیسے ساؤنڈز جو ذہنی سکون اور بہتر نیند میں مدد دیتے ہیں۔
گائیڈڈ بریتھنگ ایکسرسائزز: تناؤ کم کرنے اور توجہ بڑھانے کے لیے سانس کی مشقیں بھی شامل ہیں۔
بائٹ ڈانس کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے Well-Being Missions بھی متعارف کرائے ہیں جس کے ذریعے صارفین کو صحت مند عادات پر انعامات دیے جائیں گے۔
ڈوم اسکرولنگ مشن: یہ اسکرولنگ چھوڑنے کی ترغیب دیتا ہے، مقررہ اسکرین ٹائم پر عمل کرنے پر صارفین کو روزانہ کا اسکرین ٹائم بیج ملے گا۔
سلیپ آورز مشن: درست نیند کے اوقات اپنانے، رات دیر تک اسکرولنگ سے بچنے اور مناسب آرام لینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس سے صارفین اپنا Well-Being Tree بڑھا سکتے ہیں۔
یہ تمام مشنز پہلے سے موجود اسکرین ٹائم فیچر کی توسیع ہیں، جو ابتدا میں صرف نوعمروں کے لیے تھا، تاہم اب تمام عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔