بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں، قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔